reduce-petrol-prices-in-pakistan

وزیراعظم کی منظوری کے بعد پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں کمی | Reduce Petrol Prices In Pakistan

وزیر اعظم شگہباز شریف کی منظوری کے بعد پاکستان میں پیٹرول کی قیمتوں میں نمایاں کمی کی گئی ہے۔ وزارت خزانہ نے نئی قیمتوں کی تفصیل کے ساتھ باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 6 روپے 17 پیسے کمی کی گئی ہے۔ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے 86 پیسے فی لیٹر کی اور بھی بڑی کمی دیکھی گئی ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 6 روپے 32 پیسے فی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 72 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔

ان کمی کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر نئی قیمت 269 روپے 43 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت اب 272 روپے 77 پیسے فی لیٹر ہے۔ لائٹ ڈیزل کی قیمت 160 روپے 53 پیسے فی لیٹر اور مٹی کے تیل کی قیمت 177 روپے 39 پیسے فی لیٹر ہے۔

یہ نئی قیمتیں آدھی رات سے لاگو ہوں گی اور اگلے 15 دنوں تک برقرار رہیں گی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *